*بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم* *ترجمہ* اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا *صرفی تحقیق* ("با" ) سہ اقسام - حرف (اسم) سہ اقسام - اسم شش اقسام - ثلاثی مجرد ہفت اقسام - ناقص واوی (اللہ) سہ اقسام- اسم شش اقسام - ثلاثی مجرد ہفت اقسام - مھموز *لفظ (اللہ) کی تحقیق:-* أَلله : عربي [اسم] ذات واجب الوجود، معبود حقیقی کا نام (اس کی اصل آلہ ہے جس پر الف لام داخل ہے ۔ بعد میں ہمزہ کو خزف کرکے دونوں لاموں کو ادغام کردیا گیا)۔ المعانی ( الرحمٰن ) سہ اقسام - اسم مشتق صفت مشبہ شش اقسام - ثلاثی مجرد از باب سمع ہفت اقسام - صحیح (الرحیم) سہ اقسام اسم مشتق صفت مشبہ شش اقسام ثلاثی مجرد از باب سمع ہفت اقسام صحیح *ترکیب نحوی* (باء) حرف جر (اسم) مجرور جار مجرور سے مل کر ظرف مستقر (اَبْتَدِی) سے ابتدی فعل انا ضمیر پوشیدہ فاعل ( اللہ ) اسم جلالت موصوف ( الرحمٰن ) صفت اول ( الرحیم ) صفت ثانی , اسم جلالت اپنے دونوں صفتوں سے مل کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ اور ظرف مستقر سے مل کر جملہ فعل...
کتبہ: محمد کامران رضا گجراتی صلح کرانے کی فضیلت و اہمیت اسلام ایک ایسا دین ہے جو سراپا امن، محبت، بھائی چارے اور صلح و آشْتی کا درس دیتا ہے۔ قرآن و حدیث میں بارہا مسلمانوں کو آپس میں محبت اور اتفاق سے رہنے، ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی اور حسنِ سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مگر افسوس! آج کے دور میں مسلمان ان روشن تعلیمات کو بھول بیٹھے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا دشمن بن چکا ہے۔ رشتہ داروں میں نااتفاقی، بھائیوں میں عداوت، خاندانوں میں نفرت، اور دلوں میں کینہ و بغض نے جگہ بنا لی ہے۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر دوستوں، بھائیوں، رشتہ داروں یا خاندانوں کے درمیان نااتفاقی ہو جائے، تو ہمیں ان کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قرآن و حدیث میں کئی مقامات پر صلح کروانے کی فضیلت اور اس کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ مسلمان بھائیوں کے درمیان لڑائی، جھگڑے اور نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے ان میں صلح کرائیں اور اس عظیم عمل کے ذریعے اللہ کا قرب اور ثواب حاصل کریں۔ اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔ وَاِنْ طَآىٕفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْ...
کتبہ: محمد توقیر رضا اشرفی (التعلم :الجامعة الجلالية العالية الاشرفيه مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف) موبائل فون کے فوائد و نقصانات زمانہ ایک تیز رفتار گھوڑے پر سوار ہے، اور انسان اس کی پشت پر جھولتا ہوا جدیدیت کے میدان میں دوڑتا جا رہا ہے۔ اس دوڑ میں ایک ایسی شے اس کے ہاتھ آ چکی ہے، جس نے نہ صرف فاصلوں کو سمیٹ دیا بلکہ دنیا کو اس کی ہتھیلی میں لا رکھا ہے؛ وہ شے "موبائل فون" ہے۔ بظاہر یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہے، مگر اس کے اندر دنیا جہاں کی وسعتیں اور گہرائیاں سمٹ آئی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ چھوٹا سا آلہ صرف راحت و آسانی کا ذریعہ ہے، یا یہ ذہن و روح کی زنجیر بھی بن چکا ہے؟ موبائل فون کے فوائد 1. رابطے کا انقلاب: ماضی میں، جب کسی پیغام کو پہنچانے کے لیے ہفتے درکار ہوتے تھے، آج موبائل نے وہ پیغام لمحوں میں پہنچا دیا۔ جہاں بھی کوئی عزیز، دوست یا متعلق شخص ہو، صرف ایک کال یا پیغام کے ذریعے اُس سے رابطہ قائم کرنا ممکن ہو چکا ہے۔ موبائل نے انسانی رشتوں کو ٹوٹنے سے بچایا، مسافتوں کو محبت میں بدلا، اور اکیلے انسان کو اپنی آواز کے ذریعہ دنیا سے جوڑ دیا۔ 2. علم کی وسعتوں تک رسائی: اس آلے نے ع...
Comments
Post a Comment